عراق

عراقی وزیر دفاع کی داعش کی نابودی میں ایران کے کردار کی تعریف

عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان بہت اچھا تعاون ہے اور ایران ، داعش کے قبضے سے شہرموصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کی براہ راست اور بالواسطہ مدد کرتا ہے-

خالد العبیدی نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی با رہا مدد کی ہے اور اس کا سلسلہ جاری ہے- خالد العبیدی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایرانی انجینئر اورفوجی مشیرعراقی فوج کی پوری ہماہنگی سے عراقی فورسس کی مدد کرتے ہیں-

عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی فوجی مشیرعراقی حکومت کی خواہش پراس ملک میں ہیں- عراق کے وزیردفاع خالد العبیدی نے کہا کہ صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کی آزادی کی کارروائی میں صرف عراقی فوج حصے لے گی اور حکومت عراق کسی بھی دوسرے ملک کو ان کارروائیوں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دے گی-

متعلقہ مضامین

Back to top button