سعودی عرب

سعودی عرب کو چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے برطانوی ہتھیاروں کی فروخت

پورٹ کے مطابق برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ نے اپنی بدھ کی اشاعت میں اس بارے میں لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپریل دو ہزار پندرہ سے لے کر مارچ دو ہزار سولہ تک دو اعشاریہ دو ارب پونڈ مالیت کے ہتھیار سعودی عرب کو بیچنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن میں ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور دیگر فوجی سازوسامان شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق لندن نے اسی عرصے کے دوران ایک اعشاریہ ایک ارب پونڈ مالیت کے بم، میزائل اور دستی بم بھی سعودی عرب کو فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

اسی سلسلے میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ کی پالیسی کو تبدیل کر کے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے بارے میں آزاد بین الاقوامی تحقیقات کی حمایت کریں۔

برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کی منتخب کمیٹی نے منگل کے روز یہ مطالبہ کیا ہے کہ جس کی ذمہ داری برطانیہ کی بین الاقوامی امداد اور پالیسیوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب اسلحے کی تجارت کا مقابلہ کرنے کی کمپین کے جمع کردہ تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں سعودی عرب کو پانچ سو تیس ملین پونڈ کے ہتھیار فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button