دنیا

امریکہ میں نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے نامی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں نے امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے فلاڈیلفیا کی بلدیہ سے مارچ کیا اور اس عمارت کے سامنے جمع ہوئے جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس ہورہا تھا۔ مظاہرین نسل پرستانہ پالیسیوں اور نامزد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔عالمی لیبر پارٹی اور ورلڈ ایکشن سینٹر نے اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ مظاہرین آزاد حکومت کے قیام، غلامی کا دور گزارنے والے سیاہ فاموں کو تاوان ادا کرنے، آزادی نسواں، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور عوام کو سرکوب کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے منگل کے روز فلاڈیلفیا اجلاس میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو سنہ دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں سال نومبر کے اوائل میں کرائے جائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button