دنیا

پوری دنیا کی مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت

پوری دنیا کی مختلف تنظیموں اور انجمنوں نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کی ہے۔

 دنیا کے پانچ براعظموں کی نوے سے زائد تنظیموں اور انجمنوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں شیخ عیسی قاسم اور شیعہ مذہب کے پیروؤں کی ہر قسم کی توہین اور ان پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

درایں اثنا بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم پر مقدمہ چلانے کے آل خلیفہ حکومت کے اقدام کے خلاف مظاہرے کیے۔

بحرین کی عدالت آج بدھ کے روز شیعہ مذہب کے ایک خاص دینی فریضے خمس اکٹھا کرنے کے مسئلے پر شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ افراد شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کیے جانے کی وجہ سے ایک مہینے سے زائد عرصے سے حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں حکومت کے اس تازہ اقدام نے ان کے غم و غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے اس ملک کی سرگرم سیاسی کارکن معصومہ السید کو چھے ماہ قید کی سزا دی ہے۔ معصومہ السید کو سزا کا اعلان کیے جانے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button