ایران

ایرانی شہریوں نے رضا کارانہ طور پر ایک لاکھ سے زائد سٹیلائٹ ڈشیں تباہ کردیں

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران رضاکار فورس کے سربراہ جنرل نقدی کا کہنا ہے کہ ایرانی شہریوں نے سیٹلائٹ ڈشوں کے مخرب اثرات کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد سٹیلائٹ ڈشوں اور رسیوروں کو رضاکارانہ طور پر تباہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈشیں معاشرے میں بگاڑ کا ذریعہ بن رہی ہیں جس کی وجہ سے طلاقوں کی شرح بڑھ گئی۔ڈشوں کو تباہ کرنے کیلئے یہ کارروائی اتوار کے روز تہران میں کی گئی۔ جنرل نقدی نے کہا کہ ڈشوں کے ذریعے دیکھے جانے والے غیر ملکی چینلز اسلامی آداب و رسوم کے خلاف ہیں جو معاشرے میں غیر اخلاقی اقدار کو فوغ دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم سے رضا کارانہ طور پر ان ڈش رسیورز کو حکام کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی تھی اور اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے ان ڈش رسیورز کو ہمارے حوالے کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں سٹیلائٹ آلات کی تنصیب پر پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button