مشرق وسطی

بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری/ مزید تین شیعہ علماء گرفتا

بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت نے تازہ ترین کارروائی میں مزيد تین شیعہ علماء کو گرفتار کرلیا ہے۔

بحرینی حکومت نے تین شیعہ علماء کو بحرین کے شیعہ مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے تین علماء جاسم الخیاط ، شیخ عزیز الخضران اور سید یاسین الموسوی کو مظاہروں میں شرکت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد سے بحرینی عوام ان کے گھر کے سامنے ان کی حمایت میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button