شہید اعتزاض حسن پر بنے والی فلم سلوٹ اگلے مہینے ریلیز ہوگی
شیعیت نیوز: فلم سٹار عجب گل نے کہا ہے کہ ان کی فلم سیلیوٹ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلی فلم جناح عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رحیم خان فلم جناح کے پروڈیوسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے کاغذی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس فلم میں دہشتگردی کے خلاف جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے شیعہ اسکول بوائے شہید اعتزاض سمیت پیشاور میں بے گناہ قتل کیئے جانے والے معصوموں کو سراہایا گیا ہے۔








