پاکستان

کوئٹہ، کابل میں ہزارہ شیعہ برادری پر خود کش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کی ریلی میں دھماکے اور اسکے نتیجے میں ۱۰۰ سے زائد شہادتوں کے خلاف علمدار روڑ سے بہشت حضرت زینب (س) تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امام جمعہ مولانا سید ہاشم موسوی نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ و اسرائیل اور داعش مردہ باد اور افغان حکومت کی نااہلی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں مختلف طبقے کے افراد نے شرکت کی ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

index.jpg

شرکائے ریلی نے ’’مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، لبیک یا حسین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔

a.jpg

ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے علما نے خطاب میں داعش کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے تکفیری گروہوں کو عالم اسلام کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button