اسلام آباد: مولانا حسن طفر نقوی کی انجیوگرافی کرلی گئی ،آرام کا مشورہ
شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید حسن ظفر نقوی کی کامیابی سے ایجیوگرافی کرلی گئی جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ، دوسری جانب شیعیت نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ حسن ظفری نقوی کے دل کی ایک شریاں متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اھلبیت (ع) مولانا حسن ظفر نقوی کو فوری طور پہ اسلام آباد کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائ نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹرز نے مولانا حسن ظفر نقوی کی ایجیوگرافی کو تسلی بخش قرار دیا ہے لیکن بتایا گیا ہے علامہ صاحب کے دل کی ایک شریاں متاثر ہے ڈاکڑ کا کہنا ہے کہ انہیں آرام کا کرنا چاہئے۔
دھیاں رہے کہ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ ۱۳ مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں انکے شانہ بشانہ ہیں الحمداللہ مومنین کی دعاؤں کے طفیل تیزی سے روبہ صحت ہیں ۔








