دنیا

امریکہ کا سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو انتباہ

امریکی وزارت خارجہ نے امریکی شہریوں کو سعودی عرب کے شہر جدہ کا سفر کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ اس شہر میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ایسی رپورٹ موصول ہوئی ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ جدہ شہر میں امریکی شہریوں پر حملے ہو سکتے ہیں اس لیے امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شہر کا غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

اسی طرح ریاض میں امریکی سفارت خانے کو ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ جن میں کہا گیا ہے کہ جدہ کے ان علاقوں میں کہ جہاں مغربی شہریوں کی زیادہ آمدورفت ہے، ممکنہ طور پر حملے ہو سکتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں، مارکیٹوں اور ریستورانوں کی مانند پرہجوم علاقوں میں زیادہ آمدورفت نہ کریں۔ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور سفر سے پہلے احتیاطی اقدامات انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button