یمن

شمالی یمن میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک

یمنی فوج کی تازہ ترین کارروائی میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی و مفرور صدر منصورہادی کے جنگجؤوں کے ٹھکانے پر یمنی فوج کے حملے میں دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں- دوسری جانب جارح سعودی عرب نے ابھی حال میں الودیعہ سرحد سے بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان اور اسلحے منصور ہادی کے جنگجؤوں کے کیمپ میں بھیجے ہیں- صوبہ الجوف میں سعودی عرب کی جانب سے منصور ہادی کے جنگجؤوں کے لئے اسلحے بھیجنا اور لشکرکشی کرنا گذشتہ گیارہ اپریل کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے – یمن پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے نجران کے سرحدی علاقے میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کے کیمپ کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں کے نتیجے میں کئی سعودی جارحین ہلاک اور زخمی ہوگئے اور بعض عمارتیں اورگودام تباہ ہوگئے- یمن اورسعودی عرب کی مشترکہ سرحدی پٹی پرعوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور جارح عربی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہوگئی ہیں جو سو روز قبل ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button