22 جولائی دھرنا : پنجاب کی ۱۰ اہم شاہریں بلاک کی جائیں گی
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 22جولائی جمعہ کے روز ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی مختلف شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے، شیعت نیوز کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے شیعہ حقوق کی خاطر جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کیمپ کے ۷۰ ویں دن میں داخل ہونے پر ملک گیر دھرنے دیئے جائیں گےاور پانچ گھنٹے کے لئے ملک کو جام کردیا جائے گا، اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے ۱۰ اہم مقامات پر درھرنے دیئے جائیں گے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
راولپنڈی فیض أباد
لاھور مال روڈ پنجاب اسمبلی
گجرانوالہ جی ٹی روڈ چناب پل
فیصل أباد سرگودھا روڈ موٹروے
سرگودھا سیال موڑ موٹر وے
قصور ملتان روڈ واں ردا رام پل
سیالکوٹ سبلائم چوک
جھنگ ایوب چوک
جھنگ قائم بھروانہ
چنیوٹ تحصیل چوک








