مشرق وسطی

حلب کے محاصرے کی تکمیل کا مطلب دہشت گردوں کا خاتمہ ہے: فیصل مقداد

شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ حلب کا محاصرہ مکمل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا

انھوں نے کہا کہ شام کے حالات مثبت سمت میں گامزن ہیں خاص طور پر ایسی حالت میں کہ جب شامی فوج نے حلب کا محاصرہ کرلیا ہے اور اس محاصرے کا مطلب یہ ہے کہ دہشت گرد گروہوں کا جلد ہی صفایا ہونے والا ہے اور اس صورت میں عالمی برادری حلب میں ہرجگہ انسانی امداد پہنچا سکے گی اور شامی فوج ، انسانی ہمدردی پرمبنی امداد عوام تک پہنچانے کی ضمانت دے سکے گی-

انھوں نے کہا کہ حلب کی جنگ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور یہ جنگ ، حکومت شام اپنے اتحادیوں کی مدد سے حلب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے لڑ رہی ہے – انھوں نے حلب میں جنگ کے بارے میں مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ عالمی برادری حلب میں جنگ کے موضوع کا پوری حساسیت سے جائزہ لے گی اور ہمیں امید ہے کہ شامی فوج اس جنگ میں کامیاب ہوگی-

شام کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہماری نظر میں امریکہ، شام کے مسئلے میں سیاسی عمل کو گائیڈ لائن نہیں دے گا اور ہمارے روسی دوستوں نے با رہا کہا ہے کہ سیاسی عمل صرف شامیوں سے متعلق ہے اور راہ حل صرف شامی گروہ ہی تلاش کرسکتے ہیں اوراسی بنا پرہم اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو اہمیت دیں اور جب تک شامیوں کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوجاتا اور بیرونی مداخلت ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا-

متعلقہ مضامین

Back to top button