اہم ترین خبریںایرانیمن

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا یمنی قیادت کی شہادت پر اظہار افسوس

عراقچی: عالمی خاموشی انسانیت کے وجود اور بین الاقوامی قوانین کی ساکھ کے لیے خطرہ ہے

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے وزیر اعظم و دیگر رہنماؤں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خاموشی بین الاقوامی قوانین کی ساکھ کو کمزور اور انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید عباس عراقچی نے یمن کے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی، وزیر خارجہ جمال عامری اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور خطے کے ممالک پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے اور صہیونی رہنماؤں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

اپنے تعزیتی پیغام میں عراقچی نے کہا کہ میں نہایت افسوس اور اندوہ کے ساتھ یمن کے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی، وزیر خارجہ جمال عامری اور دیگر حکام کی شہادت پر یمن کے شجاع عوام، مظلوم فلسطینی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں و حریت پسندوں کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اس حملے کو یمنی عوام کے خلاف ایک سنگین اور بے سابقہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی یمن کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر اور پوٹن کی ملاقات، ایران روس جامع معاہدے پر عمل تیز کرنے پر اتفاق

عراقچی نے یاد دلایا کہ یمن نے گزشتہ دو برسوں میں مظلوم فلسطینی عوام کا حقیقی حامی اور مدافع ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی یہ مجرمانہ کارروائی یمنی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرے گی بلکہ فلسطین کی حمایت اور اپنی عزت و آزادی کے دفاع میں ان کی مزاحمت کو مزید طاقتور بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی مسلسل بے عملی اور مغربی طاقتوں خصوصاً امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے صہیونی حکومت کے فلسطین، یمن، شام اور لبنان پر بڑھتے ہوئے حملے نہ صرف بنیادی بین الاقوامی قوانین کی ساکھ کو مجروح کر رہے ہیں بلکہ دنیا کے امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

عراقچی نے واضح کیا کہ یہ صورتحال ایک بے مثال خطرہ ہے جو عالمی امن کے ساتھ ساتھ انسانیت کے وجود کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ حکومتوں اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ نسل کشی کے خاتمے اور صہیونی رہنماؤں کے احتساب و سزا کے لیے فوری اقدام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button