سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا بشار اسد کے بغیر شام کا خیال خام

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بزعم خود ایک بار پھر شام میں ایسی سیاسی تبدیلی پر تاکید کی ہے جس میں بشار اسد کا کوئی کردار نہ ہو

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اور روس کے درمیان کسی بھی طرح کا فوجی تعاون ، اس ملک میں سیاسی تبدیلی ، جنگ کے خاتمے اور شام میں ایسی حکومت کی تشکیل میں معاون ثابت ہونا چاہئے جس میں بشار اسد موجود نہ ہوں-

عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب شام میں فوجی و سیاسی تبدیلی کے لئے روس اور امریکہ کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے-

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہ جس کا ملک دہشت گردوں کو فنڈ اور آئیڈیالوجیکل مدد فراہم کرتا ہے کہا کہ سعودی عرب ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور روس کے درمیان تعاون کا خواہاں ہے-

الجبیر نے شام کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ شام کو ایسے سیاسی عمل کے تناظر میں قدم بڑھانا چاہئے کہ جو ایک عبوری حکومتی کونسل کی تشکیل کی زمین ہموار کرے جو تمام امور کو انجام دینے کی پوری طاقت رکھتی ہو اور ایسی حکومت کی تشکیل پر منتج ہو جس میں بشار اسد موجود نہ ہوں –

سعودی عرب کے وزیر خارجہ، ایسی حالت میں بشار اسد کے بغیر شام کی بات کر رہے ہیں کہ جن کی پوزیشن دہشت گردوں کی پے در پے شکست کے بعد مستحکم ہو چکی ہے اور یورپی و عرب ممالک یکے بعد دیگرے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button