پاکستان

کراچی :امجد صابری کے قاتل لشکر جھنگوی کے دہشتگرد فرار ، قتل کے احکام پنجاب سے دیئے گئے،رپورٹ

شیعیت نیوز: امجد صابری کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھگنوی کے دہشتگرد کراچی سے فرار ہو گئے۔ تفصلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے، جو کہ واردات کے بعد کراچی سے فرار ہوگئے، ماہ اپریل میں اورنگی ٹاؤن میں بھی 7 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے ملزمان کاتعلق بھی کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا تھا، اور وہ دہشتگرد بھی واردات کے بعد شہر سے فرار ہو گئے تھے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ امجد فرید صابری کے قتل میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ امجد صابری کو ان کے 2 ساتھیوں نے قتل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ امجد صابری کے قتل کے احکام پنجاب سے دیئے گئے تھے۔ قتل کیس کی تفتیش کے دوران بلڈر مافیا کے پہلوؤں پر تفتیش کی گئی تاحال بلڈر مافیا سے تعلق سامنے نہیں آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آسکے گی کہ امجد صابری کا قتل فرقہ ورانہ دہشتگردی ہے یا کسی نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button