پاکستان

سانحہ ڈیرہ سماعیل خان کی آڑ میں بیہودگی پھیلانے والے عناصر بازرہیں،علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے توہین آمیز واقعے کی آڑ میں جو عناصر بیہودگی،بدتہذیبی اور بدتمیزی پھیلارہے ہیں وہ اپنے اس عمل سے باز رہیں، یہ بیان شیعہ علماٗ کونسل کی نمائندہ ویب سائٹ جعفریہ پریس پر جاری کیا گیا ہے جس میں علامہ ساجد علی نقوی نے سانحہ ڈیڑہ اسماعیل خان کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر سوشل میڈیا کے ذریعہ بد تہذیبی اور بدتمیز ی کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے اس عمل سے باز رہنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے روز شہید ہونے والے شاہد شیرازی کی شہادت کے بعد مومنین کے دھرنے کے دوران شیعہ علماٗ کونسل کے مرکزی رہنما کے ساتھ کچھ شرپسند وں نے بد تہذیبی اور بدتمیز ی کی تھی جسکے بعد شیعہ علماٗ کونسل کے میڈیا سیل کے چند عناصر نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچاچتے ہوئے دھرنے کے دوران پیش آنے والے نامناسب عمل کا ذمہ دار آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کوٹھرایا اور غلط الزامات کی بھرمار کرڈالی جس سے ناصرف اتحاد بین المومنین کو نقصان پہچابلکہ دشمن کو بھی ہنسنے کا موقع فراہم ہوا، لہذا علامہ سید ساجد علی نقوی کے اس پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ انہوںنے سوشل میڈیا پر غلط پروپگینڈا کرنے والے عناصر کو خبردار کیا ہےاوراس عمل سے باز رہنے کی تلقین کی ہے ،دیکھنا یہ ہے سوشل میڈیاپر موجود علامہ ساجد علی نقوی کے پیروکارقیصرشاہ،ریاض حسین ترک،غزل رحمان(شازیہ قربان) سمیت دیگر اس حکم کا پاس رکھتے ہیں یا نہیں۔

riaz_hussain.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button