پاکستان

پارچنار: پی پی کے حامد حسین طوری کی نماز جناز ہ علامہ عابد الحسینی کی اقتداٗ میں ادا کی گئی

شیعیت نیوز: پاراچنار پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا،  تفصیلات کے مطابق حامد طوری کو پاراچنار میں پیر کی رات نا معلوم افراد نے قتل کردیا تھا ان کے گھر والوں کے مطابق حامد طوری کو کسی نے کال کیا وہ رات کو تقریباََ ساڑھے نو بجے اپنے گاؤں شبلان جو پاراچنار سے تقریباََ 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے وہاں سے پاراچنار آئے تھے یہاں ایک چھوٹا سا گھر انہوں نے کرائے پر لیا تھا جہاں وہ اور ان کے دوست فارغ آوقات میں جمع ہوتے تھے یہاں وہ صبح کو مردہ حالت میں پا یا گیایہ ایک افسوسناک واقعہ ہے حامد طوری ایک سماجی اور سیاسی کارکن تھے جو عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتے ، اس کی موت کی خبر سن کر لوگ ہزاروں کی تعداد میں ان کے گھر جمع ہوگئے نمازِجنازہ سابقہ سینیٹر علامہ عابد حسین الحسینی نے پڑھائی جبکہ علامہ جواد ہادی، علامہ سید علی الحسینی ، آئی جی (ر) سید ارشاد حسین سمیت ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کی جبکہ سینیٹر سجاد حسین طوری، ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اورسیاسی کارکنان نے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اورپولیٹکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حامد طوری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان نے کہا کہ موبائل ڈیٹا اور موجود شواہد کی روشنی میں اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں امید ہے کہ بہت جلد اصل قاتل کو گرفتار کیا جائیگا اور حقائق سامنے لایے جانیگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button