یمن

جنوبی یمن متعدد سعودی ایجنٹ واصل جہنم

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ لحج میں ایک سوڈانی افسر سمیت سولہ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا –

اس کاروائی میں یمنی فوج اور عوامی فورس نے سعودی اتحاد کے فوجی سازوسامان کو بھی تباہ کیا اور ان کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا- یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح عناصر نے بھی شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المتون کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں-

یمن کے دارالحکومت صنعا کے نھم علاقے میں بھی، یمن کی تحریک انصاراللہ کے افراد کے ہاتھوں پچاس سے زائد سعودی ایجنٹ مارے گئے ہیں-

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن کے مستعفی صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے- ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button