پاکستان

پارہ چنار: تکفیری دہشتگردوں نے پی پی رہنما حامد حسین طوری کو شہید کردیا

شیعیت نیوز: پارچنار میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے  حامد حسین طوری کو کل رات شہید کردیا، اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر حامد حسین طوری کو دہشتگردوں بے دردی سے قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے، حامد حسین پی پی پی کے پارچنار میں صدر تھے۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے حامد حسین طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر میں نشانہ بنایا جہاں وہ روانہ کی مصروفیت کے مطابق بٹھا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے لیکن حکومت اور سیکورٹی ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، اس ملک میں عام شہری ہو، ڈاکڑ،انجینئر،وکیل یا کوئی سیاست دان سب ہی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں ،یہاں ایک واحد دہشتگرد طبقہ ہی ہے جو صرف سکون کی زند گی بسر کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button