یمن

سعودی عرب کی سرحدی چک پوسٹوں پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے آل سعود کی بربریت اور اس کے جارحانہ حملوں کے جواب میں ، جنوبی سعودی عرب کی متعدد فوجی چک پوسٹوں پر حملہ کرکے ان پر کنٹرول حاصل کرلیاہے-

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے درمیان واقع حرض کے سرحدی علاقے میں پھر سے شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں اور سعودی عرب کے توپخانے سے حرض کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی گئی ہے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی یمن کے سرحدی صوبے حجہ کے علاقے عبس پر بمباری کی ہے-

سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح دارالحکومت صنعا کے جنوب مشرقی علاقے خولان میں العرقوب فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے- صنعا کے شمال مشرق میں بھی سعودی اتحادیوں کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ شدید لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button