سعودی عرب

سعودی عرب کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مزید اضافہ/ضد انقلاب اور منافق گروہ کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب القاعدہ، داعش، النصرہ اور دوسری خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کی حمایت میں امریکہ کے ساتھ پیش پیش رہا ہے لیکن اب سعودی عرب نے انقلاب اسلامی کے مخالف ، منافق اور ضد انقلاب دہشت گرد گروہ کی حمایت کا بھی اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس سربراہ ترکی الفیصل نے فرانس میں منافقین اور ضد انقلاب دہشت گردوں کے اجلاس میں شرکت کی اورانھیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ان کی ہر لحاظ سے مدد کرےگا۔ ترکی الفیصل نے ضد انقلاب گروہ کے سربراہ مسعود رجوی کو المرحوم کہہ کر خطاب کیا مسعود رجوی کے بارے میں کافی عرصہ سے کوئی اطلاع نہیں ہے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہلاک ہوگيا ہے لیکن ضد انقلاب دہشت گرد گروہ اس کی ہلاکت کو پردہ خفا میں رکھنے کی کوشش کررہا تھا جسے سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے سابق سربراہ نے نادانی میں فاش کردیا۔ ضد انقلاب گروہ کے مطابق ترکی الفیصل نے اس کلمہ کو مسعود رجوی کے احترام میں استعمال کیا ہے اور مسعود رجوی زندہ ہے۔

سعودی عرب نے انقلاب اسلامی کے مخالف اور منافق گروہ کی حمایت کرکے اپنے مکروہ چہرے کو مزيد نمایاں کردیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف دشمنی اور عداوت کی کسی بھی حد کو پار کرسکتا ہے۔

یہ وہ گروہ ہے جس کی اس سے قبل عراق کے سابق معدوم صدر صدام اور امریکہ حمایت کرتے رہے ہیں اور اب اس کی حمایت کا بیڑا سعودی عرب نے اٹھایا ہے لیکن سعودی عرب کو بھی صدام معدوم اور امریکہ کی طرح دہشت گرد اور منافق گروہ کی حمایت کرکے پچھتانا ہی پڑےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button