لبنان

دہشت گردی سے مقابلے پر حزب اللہ لبنان کی تاکید

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے تمام ملکوں سے باہمی تعاون کی اپیل کی ہے-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر بلد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے تمام ملکوں سے باہمی تعاون کا مطالبہ کیا- حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد، عوام کے درمیان کسی تفریق کے قائل نہیں ہیں اور وہ سنی اور شیعہ، عیسائی ، عرب اور غیر عرب سب کو قتل کر رہے ہیں- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر جو اپنے مخصوص مفادات کے حصول کی غرض سے دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہیں، ان کی ہر طرح کی امداد سے دستبردار ہوجائیں اور انسانیت مخالف اقدامات میں توسیع کی روک تھام، اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تعاون کریں-

قابل ذکر ہے کہ عید الفطر کے دن ایک خودکش حملہ آور نے عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر بلد میں واقع امام علی نقی علیہ السلام کے فرزند حضرت محمد بن علی کے مزار پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں کم سے اسّی افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button