عراق: بغداد میں ایک اور خودکش حملہ
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک اور خودکش حملے کی خبر دی ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بتایا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بغداد کے شمال میں سبع البور کے علاقے ایک فوجی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
پیر کے روز بھی بغداد کے جنوبی علاقے الطیفیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے تھے۔
اسی طرح بغداد کے مغرب میں الغزالیہ کے تجارتی علاقے میں بھی ایک دہشت گردانہ دھماکہ ہوا تھا جس میں اس شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز داعش کے دہشت گردوں نے بغداد کے علاقے الکرادہ میں لوگوں کے ہجوم میں ایک زبردست دھماکہ کیا تھا جس میں دو سو تیرہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔