سعودی عرب

جدہ: امریکی کونسل خانہ پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار پاکستانی تھا ، سعودی وزارت داخلہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کو اڑانے والا خودکش بمبار عبداللہ گلزار خان نامی شخص پاکستانی تھا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے اس دھماکے میں خودکش بمبار ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ عبداللہ گلزار خان گذشتہ 12 برس سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق 15 ستمبر 1981 کو پیدا ہونے والا یہ شخص ڈرائیور تھا اور سعودی عرب میں اپنی اہلیہ اور ان کے والدین کے ہمراہ مقیم تھا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ مذکورہ حملہ آور پاکستانی شہری تھا یا نہیں۔

تاہم سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا کسی ایسے پاکستانی شخص سے کوئی تعلق نہیں جو سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہو۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بھی پیر کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےسعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا اور سعودی عرب میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ وہابی فکر انسان کو اندھا بنادیتی ہے ، سعودی عرب اس فکر کا دنیا بھر میں پروموٹر ہے اور آج اپنے ہی لگائے ہوئے اس وہابی درخت کا پھل کھا رہا ہے، اسی فکر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ناجانے کتنے معصوم لوگوں کی جان نگل لی اور ڈکار تک نا لی کیونکہ اس مذہب میں انسان کی جان لینااتنا آسان ہے جتنا کھاکھانا۔

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button