موصل میں ترکی کی کسی بھی قسم کی مداخلت سے ایک بڑی جنگ چھڑ جائے گی: عراقی وزیراعظم کا انتباہ

30 جون, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے  میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک نشست میں موصل میں ترکی کے مقاصد کے بارے میں اپنے ملک کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ترکی نے موصل میں کسی قسم کی مداخلت کی یا فوجی بھیجے تو داعش کے خلاف جنگ کے علاوہ ایک اور بڑی جنگ شروع ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں بعض دہشت گردانہ کارروائیاں بعض ہمسایہ ملکوں کے راستے انجام پائی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراق کے وزیر دفاع نے بھی موصل کے قریب بعشقیہ چھاؤنی سے ترک فوجیوں کے جلد از جلد انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عراق موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی میں ترک فوجیوں کی شرکت کے لیے کسی بھی قسم کی درخواست کا مخالف ہے۔

9:40 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔