کل ملک بھر میں امام خمینی کے فرمان پر یوم القدس منایا جائے گا
شیعیت نیوز : بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر کی طرح پاکستا ن بھر میں بھی قبلہ اول پر غاصب صہیونی کے قبضہ کے خلاف یوم القدس منایا جائے گا ،اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے جلوس،ریلیاں اور سیمنار منعقد کیئے جائیں گے، دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر علی مہدی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی ترجمان اصغر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر سرفراز علی لاہور، ، جنرل سیکرٹری انصر مہدی راولپنڈی میں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پشاورمیں جبکہ محمد رضا ملتان ،نثار کاظمی فیصل آباد میں خطاب کریں گے۔ اصغر مہدی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان دنیا میں جہاں بھی مستضفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے
دوسری جانب دیگر شیعہ جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بھی یوم القدس کے حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔