یمن

سعودی بمباری میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے ۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ عدن کے علاقے المحفظ میں ایک گھر کو تباہ کردیا ہے۔ اس حملے میں دو کم سن بچوں اور دو عورتوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے۔

اس سے قبل منگل کی صبح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوب مشرقی یمن کے صوبے تعز کے شہرحیفان کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے پچیس افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا تھا۔ اس حملے میں کم سے کم آٹھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور بعض علاقائی اتحادیوں کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت سات ہزار سے زیادہ بے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت میں یمن کی اسّی فی صد بنیادی تنصیباب تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button