مشرق وسطی

بحرین میں دھرنا اور مظاہرہ جاری

رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔ اسی کے ساتھ حکومت بحرین نے لوگوں سے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں لیکن بحرینی عوام نے شاہی حکومت کے فرمان، بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی اوران کے تشدد کی پرواہ کئے بغیر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماع اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اتوار کو بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ ساری رکاوٹیں توڑ کے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے پہنچے اور ان سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے لوگوں کا جم غفیر اس وقت بھی موجود ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھا ر کھی ہیں اور ان کی حمایت نیز آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں نعرے لگارہے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو بحرین کے دوسرے شہروں اور قریوں میں بھی عوام نے ظالم شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ۔ بعض مقامات پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے طاقت کا سہارا لیا اور مظاہرین پر فائرنگ نیز آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button