مشرق وسطی

شام: حلب کے جنوب میں اجناد الشام دہشت گرد گروہ کے فوجی کمانڈر کی ہلاکت

شام میں دہشت گرد گروہوں نے حلب کے جنوبی مضافات میں اجناد الشام دہشت گرد گروہ کے فوجی کمانڈر سمیر شرتح کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ابو محمد کفروما سے معروف سمیر شرتح،  حلب کے جنوب میں واقع علاقے زیتان میں ہلاک ہو گیا۔ اتحاد اسلامی اجناد الشام سے موسوم یہ دہشت گرد گروہ، القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ ہے جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عرب و غیر عرب دہشت گرد عناصر شامل ہیں اور حال ہی میں اس گروہ کے کئی عناصر، داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہوں نے اتوار کے روز بھی حلب کے جنوب میں جیش الفتح اور جبہۃ النصرہ گروہوں کے درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا جن میں ان گروہوں کے چوبیس کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button