پاکستان

شہید امجد صابر ی کے دہشتگردوں کی مسلکی شناخت چھپانے کے لئے اوریا مقبول اور جماعت اسلامی سرگرم

شیعت نیوزـ: جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے امجد صابری کی شہادت پر گہر رنج کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اور اس کے آلہ کار ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ لیاقت بلوچ سمیت تمام وہ افراد جو اس نظریہ پر قائم ہیں کہ فرقہ وارنہ دہشتگردی، مساجد، امام بارگاہوں اور پرامن شخصیات پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ملوث ہے وہ برائے مہربانی اس معصومانہ سوال کا جواب ضرور عنایت فرمائیں کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ اس کے ملک میں یا کشمیر میں کون لوگ کارروائیاں کرتے ہیں۔ آج تک جماعت الدعوۃ، جیش محمد، حرکت المجاہدین اور لشکر طیبہ سمیت جتنے بھی لشکر ہیں ان کے کسی بھی عہدیدار پر کیوں حملہ نہیں ہوا؟؟ کیا بھارت اتنا اندھا ہے کہ اسے اپنے ٹارگٹ کا بھی علم نہیں۔ کیا "را” نہیں جانتی کہ مولانا مسعود اظہر کون ہے؟، حافظ محمد سعید کون ہے؟، یا ان سے منسلک افراد جو کشمیر اور بھارت میں کارروائیوں کے حوالے سے مشہور ہیں وہ کون ہیں۔؟؟ یہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا ٹارگٹ ہمیشہ پرامن شیعہ سنی {بریلوی} اور اقلیتیں ہی کیوں ہیں۔ اگر کوئی جواب ہو تو ضرور عنایت کیجیے گا۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا بیان تکفیری دہشتگردوں کا برین واشر اوریا مقبول جان نے بھی دیا ہے، تاکہ اصل تکفیری دہشتگرد دیوبندیوں کی مسلکی شناخت کو چھپا دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button