یمن

امن معاہدے پر دستخط متفقہ صدر کے انتخاب سے مشروط ہے: انصاراللہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک نے کسی بھی امن معاہدے پر دستخط کو، متفقہ طور پر نئے صدر کے انتخاب سے مشروط کردیا ہے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارت کا مسئلہ، امن مذاکرات کا اہم ترین مسئلہ ہے کیونکہ باقی دیگر معاملات اس اہم مسئلے کے گرد گھومتے ہیں۔

تحریک انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں اقتدار کی منتقلی کے لیے، کسی جامع اتفاق رائے کے ساتھ صدر کے انتخاب کے بغیر، کسی بھی سمجھوتے یا معاہدے پر دستخط نہیں کرے گی۔

انصاراللہ تحریک کی جانب سے یہ بیان اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ احمد کے اس بیان کے ایک دن کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کویت میں جاری امن مذاکرات کے دوران یمن میں قیام امن کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کا کہنا تھا کہ کویت امن مذاکرات میں پیشرفت کا سلسلہ اگرچہ بہت سست روی کا شکار ہے تاہم مذاکرات سازگار ماحول میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button