پاکستان

شہید امجد صابری کی نماز جنازہ اور تدفین آج ادا کی جائے گی

شیعیت نیوز: کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی نماز جنازہ اور تدفین آج بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امجد صابری ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لیاقت آباد کی فرقانیہ مسجد میں سجادہ نشین بابا گنج شکر دیوان احمد مسعود کی امامت میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین پاپوش نگر کے قبرستان میں ان کے والد فرید صابری کے پہلو میں ہوگی۔ امجد صابری کے پسماندگان میں 2 بیوائیں، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ کچھ دیر بعد دیگر 2 زخمی بھی چل بسے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button