پاکستان

جنگ کے رپورٹر طاہر خلیل کی خیانت، رحمان ملک کے بھارت مخالف بیان کو ایران مخالف بنادیا

شیعیت نیوز: سعودی نواز جنگ کے تکفیری رپورٹر طاھر خلیل کی سعودی غلامی کی انتہا ،  سینٹر رحمان ملک کے انڈیا اور افغانستان مخالف بیان کو اپنے سعودی اقاوںُ کی خوشنودی کی خاطر ایران مخالف بنایا، تفصیلات کے مطابق سینٹر رحما ن ملک کے بھار ت و افغانستان مخالف بیان کو طاہر خلیل نامی جنگ نیو ز کے رپورٹر نے تحریف کرتے ہوئے ایران مخالف بیان بنادیا، یہ سب اس رپورٹر نے ریال کو حلال کرنے کی خاطر کیا ہے۔

دوسری جانب اس طاہر خلیل کی خبر کی سینٹررحمان ملک نے فوراً تردید کرتے ہوئے مائیکر بلانگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ میں کبھی نہیں کہا کہ ایران کے عزائم اچھے نہیں ، میں نے بھارت اور افغانستان کی بات کی تھی،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو دوبارہ دیکھنا ہوگاکیونکہ آج ہم سے ایران جیسا برادرانہ ملک بھی ناراض ہے۔

11.jpg

12.jpg

اس بیان کو سعودی لابی سے وابسطہ رپورٹر طاہر خیل نے غلط بیان سے پیش کرتے ہوئے رز د صحافت کا مظاہرہ کیا اور رحمان ملک کے بیان کی ہیڈلائن میں بھارت افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی شامل کردیا، یہ وہی لائن ہے جو سعودی عرب کی پاکستان میں موجود ایمبیسی کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو دی گئی ہے، گذشتہ کئی دونوں سے اسی لائن ’ بھارت افغانستان اور ایران پاکستان دشمن ہیں ‘ کو ہیڈ لائن بناتے ہوئے، پاکستان دشمن اور سعودی نواز کالعدم جماعتیں احتجاج کررہی ہیں ، جبکہ گذشتہ دونوں کالعدم اہلسنت و الجماعت نامی ایک دہشتگرد تنظیم نے ریاستی اداروں کی سرپرستی میں برادر اسلامی ملک ایران کے جھنڈے کو بھی نذر آتش کیا ،جبکہ ایران کے جھنڈے پر اللہ اکبر اور اور نام اللہ تحریر ہے۔

اسی خدشہ کا اظہار رحمان ملک نے اپنے بیان میں کیا تھا جیسے طاہرخلیل جنگ نیو زکے رپورٹر نے تحریف کرے اخبار میں شائع کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button