پاکستان

محبت اہلیبت جرم کیوں؟ | سپاہ صحابہ نے اہلسنت محمود کو تروایح سے واپسی پر شہید کردیا

شیعیت نیوز: گذشتہ روز انچولی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے محبت اہلیبت علیہ سلام رکھنے، جلوسِ عزاداری میں دلچسپی سے شرکت کرنے اور بیوی بچوں کا مکتب اہلیبتؑ سے تعلق ہونے کے جرم میں ایک اہلسنت جوان محموداظہر کو گولیا ں ما ر کر شہید کردیا ، تفصیلات کے مطابق محمود اظہر تروایح پڑھ کر واپسی جارہے تھے گھات لگائے دہشتگردوں نے سر میں گو لی مار کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایئر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگر د انہیں دھکمیاں بھی دے رہے تھے ، محمود اظہر کا تعلق مسلک اہلسنت سے تھا جبکہ انکی بیوی شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی تھیں ، محمود خود بھی محرم کے پروگرامز میں باقاعدیگی سے شرکت کرتے رہتے تھےاور اہلیبت علیہ سلام سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اسی جرم میں دشمن ِ اہلیبت ؑ گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے انہیں اپنی بربریت کا نشانہ بنا ڈالا، تاہم پولیس نے پہلے اس واقعہ کو ڈکیٹی کا رنگ دینے کی کوشیش کی لیکن حقائق سامنے آنے کے بعد قاتل بھی آشکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button