پاکستان

طاہر اشرفی | یوم القدس اسرائیل اور آل سعود کے خلاف منایا جائے | مکہ پر بھی قبضہ ہے

شیعیت نیوز:   پاکستان علماء کونسل کے رہنما علامہ طاہر اشرفی نے رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کو تحفظ حرمین و مسجد اقصیٰ منانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں پاکستان علما کونسل کی جانب سے تحفظ حرمین الشریفین و مسجد اقصیٰ مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،  اس اعلان کے بعد گویا محسوس ہوتا ہے کہ  طاہر اشرفی نے تسلیم کرلیا ہے کہ مسجد آقصیٰ صہیونیوں کا اور حرمین پر صہیونیوں کے ایجنٹوں کا قبضہ ہے۔

واضح رہے کہ طاہر اشرفی جو فرقہ واریت کا ڈرم ہے یوم القدس کے مسئلہ کو بھی فرقہ ورانہ رنگ دیکر اسرائیل اور اسرائیلی ایجنٹ آل سعود کی خدمت کررہا ہے، جبکہ دنیا جانتی ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے ، امام خمینی نے جمۃ الودع کو یوم القدس قرار دیکر امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دی تھی، ورنہ آیت اللہ خمینی بھی جانتے تھے کہ قدس کے ساتھ ساتھ مکہ بھی صہیونیوں کے قبضہ میں لیکن انہوں دانش مندی سے کام لیتے ہوئے مسئلہ کی اصل جڑ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا کیونکہ اگر قدس آزاد ہوجاتا ہے تو حرمین خود بخود آزاد ہوجائے گا کیونکہ آل سعود کا وجود ہی عرب خطہ میں اسرائیلی پشت پناہی پر ہے۔

شیعیت نیوز ٹیم پاکستان کے باشعور مسلمانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس شرابی کی باتوں میں آئیں اور اپنے اصل دشمن اسرائیل کی جانب متوجہ رہیں ، جمعۃ الودع یوم القدس ہے لہذا اس دن اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اسرائیل کے خلاف اور بیت المقدس کی اور فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالیں، اور جن مفتی یا مولوی کو حرمین شرفین کا دفاع کرنا ہے وہ اپنے اندر اتنی قوت و جاذبیت پیدا کرے کے خمینی بت شکن کی طرح کسی اور دن کو یوم حرمین قرار دیکر صرف ایک اعلان پر دنیا بھر میں لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکے، اور یہ قوت و طاقت بقول (زید حامد) چربی ڈرم (طاہر اشرفی) میں تو بلکل ہی نہیں وہ صرف حجم میں زیادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button