یمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبوں صنعا، مارب، الجوف، عمران ، ذمار، اور تعز کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی- ان بمباریوں میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے- ان وحشیانہ حملوں میں ان شہروں کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں- یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے یہ حملے ایسی حالت میں جاری ہیں جب کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات ہو رہے ہیں- اس درمیان عوامی تحریک انصاراللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن پر وحشیانہ حملے بند کئے جائیں- تحریک انصاراللہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے زیرکنٹرول علاقے سے اس وقت تک پسپائی اختیار نہیں کرے گی جب تک یمن سے دہشت گرد گروہوں کا صفایا اور ملک میں ایک منتخب عوامی حکومت قائم نہیں ہو جاتی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button