پاکستان

ریاستی اداروں اور پنجاب حکومت کے تکفیری افسران ذلیل ہوگئے، ،کنیز زہرہؑ سید مسرت بانو باعز ت رہا

شیعیت نیوز:متعصب ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے تکفیری افسران کے ہاتھوں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والی پاکستانی شہری سیدہ مسرت بانو رہا ہوگئیں، جبکہ انکی رہائی سے ریاستی اداروں میں چھپے تکفیری افسران کی سازشیں بھی ناکام ہوگئیں ،جبکہ یوں کہا جائے وہ ذلیل و خوار ہوگئے کہ جنہوں نے آل رسول (ص)  میں سے ایک سید زادی پر دہشتگردی اور فرقہ ورانہ فسادات کروانے کا بے بنیاد اور بھونڈا الزام لگایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مطابق ہفتے کو سیدہ مسرت بانو ایران کے شہر مشہد سے لاہور پہنچی ہی تھیں کہ متعصب ایف آئی اے انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا تھا، جس کے بعد سیدہ مسرت بانو کو سرگودھا منتقل کر دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاجواز گرفتاری کی خبر آتے ہی پاکستانی اداروں پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی خصوصی وفد کو اس سید زادی کی رہائی کے حوالے سے ہدایت جاری کیں الحمداللہ مخلص قیادت کی  کوششوں سے سیدہ مسرت بانو کو رہائی نصیب ہوئی اور ایک بار پھر ریاستی اداروں میں گھے تکفیری ذلیل ہوگئے جو ہر بار ملت جعفریہ پر دہشتگردی کرنے کے بھونڈے الزامات کی تلاش میں رہے ہیں، ، شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق  سیدہ مسرت بانو کے اہل خانہ  نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تہہ دل سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button