مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ بائیس سالہ فلسطینی نوجوان عارف جرادات چار مئی کو مغربی کنارے میں واقع سعیر نامی دیہات میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

العہد ویب سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ اتوار کے دن بھی رام اللہ کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسند کارروائی انجام دینے والا ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button