عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکہ

20 جون, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات شمالی بغداد کے کاروباری علاقے الشعب میں واقع ایک تجارتی مرکز کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا جس میں تین عام شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ۔

اتوار کے دن بھی جنوبی بغداد میں واقع محمودیہ علاقے کے ایک بازار کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے تھے۔

بغداد کے ہی جنوب مغربی علاقے سویب میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کے آپریشن کے دوران تین سو چون ایسی ایزدی خواتین کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جن کو اس گروہ کے عناصر نے اگست سنہ دو ہزار چودہ میں صوبہ نینوا میں واقع ایزدی آبادی والے علاقے سنجار سے اغوا کر لیا تھا۔

اس وقت یہ خواتین عراق کی سیکورٹی فورسز کی حفاظت میں فلوجہ کے علاقے العامریہ میں ہیں۔

واضح رہےکہ دہشت گرد گروہ داعش نے سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد پانچ ہزار سے زیادہ ایزدی بچوں اور خواتین کو اغوا کر لیا تھا جبکہ اس علاقے کے سیکڑوں مردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

5:51 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔