پاکستان

کراچی سے گرفتار خطرناک دہشتگرد کے اہم انکشافات

شیعیت نیوز: کراچی سے گرفتار دہشت گرد اسلام الدین نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ ان کے وزیرستان میں مفتی خالد اور عدنان رشید سے رابطے تھے جبکہ ملزم کی جانب سے سرکاری افسران اور عام عوام پر بھی حملے کرنے کے منصوبے بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رضویہ پولیس کی تحویل میں اسلام الدین نے دوران تفتیش کئی اہم انکشاف کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش وزیرستان میں دہشت گردوں سے تعلقات کا انکشاف کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف ہے کہ انہیں کوئٹہ میں موجود مفتی شمس اللہ نے ذہنی طور پر جہاد کیلئے تیار کیا، جس کے بعد اسے تربیت کیلئے وزیرستان مفتی خالد کے پاس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وزیرستان میں عدنان رشید، مفتی خالد اور آصف چھوٹو سے رابطے میں تھا اور ان کی ہدایت پر سہراب گوٹھ میں امیر سید عالم محسود کے ساتھ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد حملے کے منصوبے سے تھانہ رضویہ کی حدود میں پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، جبکہ دہشت گرد سید عالم محسود عرف سید عالم، سید امین محسود، سعید احمد محسود، مظفر نذیر عرف عباس عرف غزنوی اور محمد ناصر خان عرف عادل پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button