یمن

امن مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب یمنی عوام کے مطالبات پورے کئے جائیں گے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہےکہ امن مذاکرات اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب یمنی عوام کے مطالبات پورے کئے جائیں گے

یمن سے متعلق کویت امن مذاکرات میں شریک یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمنی وفد ایسی کوئی بھی راہ حل قبول نہیں کرے گا جس میں یمنی عوام کے مطالبات کو مدنظر نہ رکھا گیا ہو اور جس میں یمن کی سالمیت اور اقتدارا علی کے تحفظ کی بات نہ ہو – انہوں نے کہا کہ کسی بھی راہ حل تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند ہو اور یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے – یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے یمن کے بحران کے حل کے لئے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کی جانب سے جاری کی جانے والی ممکنہ رپورٹ کے بارے میں کہا کہ عوامی تحریک انصاراللہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے جنگ کے خاتمے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے پر زور دیتی ہے – دوسری جانب کویت کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یمن سے متعلق امن مذاکرات صحیح راستے پر آگئے ہیں اور فریقین کی جانب سے اپنے اپنے نظریات پیش کئے جانے کے بعد مذاکراتی عمل اب نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button