پاکستان

ماروی سرمد نے جے یو آئی کے فحش گو رہنما حمد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

 شیعیت نیوز: سماجی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ حافظ حمد اللہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں دفعہ پانچ سو چھ اور دفعہ تین سو چورانوے شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ دھمکی دینے اور عورت کے ساتھ بدتمیزی کے الزام کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حافظ حمداللہ کے خلاف ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button