پاکستان

سیدہ زینب بنت علی (ع) کے روضے کے گرد دھماکے اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہیں،علامہ عباس کمیلی

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ شام میں سیدہ زینب بنت علی (ع) کے روضے کے گرد دھماکے اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہیں، دشمن ہزار کوشش کرے یہ روضہ کبھی منہدم نہیں ہو سکتا، اس لئے کہ شہزادی زینب سلام اللہ علیہا واقعہ کربلا سے لیکر اب تک دنیا بھر کے یزیدوں سے برسرپیکار ہیں اور آپ کا جہاد ظلم، جبر اور نفاق کے خلاف آج بھی جاری ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ کربلا و نجف کی طرح دنیا بھر کے زائرین کے لئے عقیدتوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ مذموم سازش اس لئے کی گئی کہ زائرین ڈر کر زیارات کا رُخ نہ کریں لیکن منافقین کی یہ سازش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی، عقیدت مندوں کا سیل رواں پہلے سے زیادہ اور بھی شدت سے رواں دواں رہے گا، جو صرف زیارات کرنے ہی نہیں بلکہ روضہ زینب کے دفاع کے لئے بھی پہنچے گا اور اس روضے پر کربلا اور نجف جیسی رونق دنیا کی آنکھوں کو حیران کر دے گی۔ علامہ عباس کمیلی نے مزید کہا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات کو ڈھانے کی سازش اس لئے کامیاب ہوئی کہ اُس وقت محافظین ہوشیار نہیں تھے لیکن اب کربلا، نجف، سامرہ اور کاظمین میں لاکھوں محافظین ہر وقت سروں سے کفن باندھے موجود رہتے ہیں، جو دنیا بھر سے پہنچتے ہیں، اب دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت روضہ بی بی زینب (س) کو ڈھانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی اور اللہ کی مرضی بھی یہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button