یمن
یمن کی سیکورٹی فورسز کی پیشقدمی
رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے وادی الملح و الشبکہ اور نہم میں کافی پیشقدمی کی ہے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ یمنی سیکورٹی فورسز اور سعودی پٹھووں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دسیوں مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ جوف میں واقع وقز نامی علاقےکی جانب سعودی عرب کے پٹھووں کی پیشقدمی کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے پٹھووں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد وادی الملح و الشبکہ اور نہم علاقوں کی جانب پیشقدمی کی اور سعودی عرب کے دسیوں پٹھووں کو ان علاقوں میں ہلاک کر دیا۔