دنیا

سعودی عرب، قطر اور کویت دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کریں

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے خطے میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی سعودی عرب، قطر اور کویت کی مالی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے پیر کی رات ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ (Cleveland) میں قومی سلامتی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، قطر اور کویت کی جانب سے ساری دنیا میں انتہاپسند مدارس اور مساجد کو دی جانے والی مدد جوانوں کے انتہا پسندی کی جانب راغب ہونے کا موجب ہے اور یہ مدد فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔

ہلیری کلنٹن نے دوسرے ممالک کی حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور انتہا پسندوں کو مضبوط ہونے کی اجازت نہ دیں۔ ہلیری کلنٹن نے اورلینڈو میں ہونے والے حالیہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ میں ہتھیار ساتھ رکھنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button