یمن

یمن میں متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج نے ایک بیان میں کہا  یمن کے شہرعدن میں متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس فوجی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہےکہ یہ ہیلی کاپٹر سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کے آپریشن کے سلسلے میں یمن میں اپنے مشن پر تھا۔

متحدہ عرب امارات نے اتوار کے دن بھی کہاتھا کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر یمن کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اس کا پائلٹ اور معاون پائٹ دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ممالک نے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن پراپنے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں ۔ ان حملوں کا مقصد اس ملک کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button