مشرق وسطی

کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات جاری

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کویت میں امن مذاکرات جاری رہنے کی خبر دی ہے-

النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے جمعرات کو کہا ہے کہ کویت میں یمن سے متعلق تبادلۂ خیال کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور انہوں نے یمنی گروہوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے-

ولد الشیخ نے یمن کی معاشی بحرانی صورتحال پر توجہ دیئے جانے اور عام شہریوں کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ اگر یہ مذاکرات یمن کے عوام کی معاشی حالت میں تبدیلی نہیں لاسکے تو اس کے بہت برے نتائج سامنے آئیں گے-

دوسری جانب کویت مذاکرات میں یمن کے قومی وفد نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے ساتھ ملاقات میں ، سعودی عرب کی جانب سے ضمنی مسائل پیش کرنے کے ذریعے، قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے کے حل میں ریاض کے وفد کی وقت کشی اور کوتاہی، اور اس مسئلے سے اقوام متحدہ کی بے توجہی پر اعتراض کیا-

کویت مذاکرات میں یمن کے قومی وفد نے یمن کی اقتصادی مشکلات کے فورا حل کئے جانے اور سیاسی مذاکرات میں پیشرفت کا مطالبہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button