یمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

یمن کے دارالحکومت صنعا اور اسی طرح حجہ مارب اور عمران صوبوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-

دوسری جانب جنوبی صوبہ تعز سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے زمینی حملوں میں بھی عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے- یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی اور زمینی حملے یمن میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں جو گذشتہ مہینے اقوام متحدہ کی وساطت سے نافذ ہوئی تھی –

اس درمیان یمن سے متعلق کویت مذاکرات میں شریک یمنی وفد نے سعودی اتحاد کا نام یمنی بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی فہرست سے نکال دینے کے اقوام متحدہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فہرست سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے نام نکال دینے کے لئے ڈالے جانے والے دباؤ کے سامنے اقوام متحدہ کا گھٹنے ٹیک دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یمن کے عوام پر سعودی عرب کے ذریعےجو مظالم ڈھائےجا رہے ہیں ان میں اقوام متحدہ بھی شریک ہے –

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے چند روز قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک یمنی بچوں کے حقوق پامال کر رہے ہیں – بان کی مون نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی دوہزار پندرہ میں جاں بحق ہونے والے ساٹھ فیصد یمنی بچوں کی موت کے ذمہ دار ہیں لیکن اس رپورٹ کے چند ہی دن بعد سعودی عرب کے دباؤ کے سامنے اقوام متحدہ نے گھٹنے ٹیک دئے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے نام اس فہرست سے نکال دیئے –

متعلقہ مضامین

Back to top button