مشرق وسطی

شام: حلب پر دہشت گردوں کے حملوں میں دسیوں شہری جاں بحق اور زخمی

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں جبھۃ النصرہ اور احرار الشام کے عناصر نے  حلب شہر پر مارٹر گولوں سے حملے کئے ۔ جن کے نتیجے میں بیس سےزیادہ عام شہری جاں بحق اور تقریبا ساٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق مغربی شام میں واقع حماۃ کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں جبھۃ النصرہ اور احرار الشام کے اٹھارہ عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ اور متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

شمالی شام میں واقع رقہ شہر میں بھی شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے الرصافہ علاقے کے قریب داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button